Results 1 to 2 of 2

Thread: فرانس کے بارے میں جانیں..... وردہ بلوچ

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel فرانس کے بارے میں جانیں..... وردہ بلوچ

    فرانس کے بارے میں جانیں..... وردہ بلوچ

    france.jpg
    فرانس کا رسمی نام La République Française یعنی جمہوریہ فرانس ہے۔
    ''فرانس‘‘ لاطینی لفظ ''فرانسیا؍Francia سے اخذ ہوا ہے جس کے معنی ہیں ''فرانکوں کی سلطنت یا زمین‘‘۔
    فرانس میں سالانہ تقریباً 9 کروڑ سیاØ+ آتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ سیاØ+ اسی ملک میں آتے ہیں اور سیاØ+ت فرانس Ú©ÛŒ آمدن کا تیسرا بڑا ذریعہ ہے۔
    فرنچ ٹوسٹ Ú©Ùˆ ابتدا میں ''پین پرڈو‘‘ (ضائع شدہ بریڈ) کہا جاتا تھا۔ اس کا اولین تØ+ریری ذکر انگلستان Ú©Û’ ہنری پنجم Ú©Û’ دربار Ú©ÛŒ ڈش میں کیا گیا۔ آکسفورڈ انگلش ڈکشنری Ú©Û’ مطابق ''فرنچ ٹوسٹ‘‘ کا پہلا استعمال 1660Ø¡ Ú©ÛŒ ایک کتاب میں ہوا جس کا عنوان ''ایکمپلشٹ کُک‘‘ تھا۔
    فرانس میں 14 جولائی کو یوم آزادی منایا جاتا ہے۔ 14 جولائی 1789ء کو باسٹیل قید خانے پر دھاوا بولا گیا تھا جس سے فرانس میں انقلابی جنگ کا آغاز ہوا۔
    فرانس Ú©ÛŒ Ø+کومت ان خاندانوں Ú©Ùˆ میڈل سے نوازتی ہے جو زیادہ بچوں Ú©ÛŒ پرورش عزت Ùˆ وقار اور کامیابی Ú©Û’ ساتھ کرتے ہیں۔
    ہر پانچ میں سے ایک فرانسیسی یاسیت یا ڈپریشن کا شکار ہے، یوں دنیا میں یاسیت کا سب سے زیادہ تناسب فرانس میں ہے۔
    فرانسیسی بادشاہ لوئس XIX نے صرف 20 منٹ بادشاہی کی۔
    ''رین بو وائیر‘‘ ماØ+ول دوست تنظیم گرین پیس کا ایک بØ+ری جہاز تھا جس کا مقصد بØ+رالکاہل میں فرانس Ú©Ùˆ نیوکلیائی تجربات سے روکنا تھا۔ اسے 1985Ø¡ میں نیوزی لینڈ Ú©Û’ ساØ+Ù„ پر تباہ کر دیا گیا جس Ú©Û’ نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ Ø+ملے میں فرانس Ú©Û’ خفیہ ادارے ملوث تھے جس Ú©Û’ بعد اس معاملے Ù†Û’ سکینڈل Ú©ÛŒ صورت اختیار کر لی۔
    دوسری عالمی جنگ Ú©Û’ بعد اقوام متØ+دہ Ú©ÛŒ سلامتی کونسل Ú©Û’ پانچ مستقل ارکان میں سے ایک فرانس ہے۔
    یورپی یونین میں فرانسیسی اور ہسپانوی عورتوں کی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے۔
    ۔1998ء کا فٹ بال ورلڈ کپ جیتنا کھیلوں کے میدان میں فرانس کی سب سے بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ فرانس ہی اس ورلڈ کپ کا میزبان تھا۔
    فرانس کا قومی ترانہ ''La Marsellaise‘‘ رسمی طور پر 1795ء میں اختیار کیا گیا۔ یہ دراصل ایک جنگی ترانہ تھا۔
    سب سے زیادہ قاتلانہ Ø+ملوں Ú©Û’ باعث فرانس Ú©Û’ صدر چارلس ÚˆÛŒ گال کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔ فرانس Ú©Û’ اس Ø+اکم پر 32 مرتبہ قاتلانہ Ø+ملے کیے گئے۔
    پہلا ڈیجیٹل کیلکولیٹر، گرم ہوا کا غبارہ، پیراشوٹ، بریل (نابیناؤں کو پڑھانے کا ایک طریقہ)، مارجرین، گرینڈ پریکس ریسنگ اور پہلا عوامی انٹرایکٹو کمپیوٹر فرانسیسیوں نے ایجاد کیا۔
    فرانسیسی فزیشن جوزف اگناس گلوٹین Ù†Û’ گردن کاٹ کر سزائے موت دینے والا آلہ ایجاد کیا جو گلوٹین Ú©Û’ نام سے مشہور ہوا۔ وہ چاہتا تھا کہ سزائے موت زیادہ ظالمانہ نہ ہو اور ایک ہی جھٹکے میں کام تمام ہو جائے۔ ڈاکو نکولس یاک پلیٹیر پہلا فرانسیسی تھا جس کا سر 25 اپریل 1792Ø¡ Ú©Ùˆ اس Ú©Û’ ذریعے قلم کیا گیا۔ انقلاب فرانس میں ''دورِدہشت‘‘ (پانچ ستمبر 1793Ø¡ تا 28 جولائی 1794Ø¡) Ú©Û’ دوران گلوٹین Ú©Û’ ذریعے Ú©Ù… از Ú©Ù… 17 ہزار افراد Ú©Ùˆ سزائے موت دی گئی۔ گلوٹین سے سزائے موت پانے والا آخری شخص Ø+میدہ جندوبی تھا۔ اسے 1977Ø¡ میں یہ سزا خفیہ طور پر دی گئی کیونکہ 1939Ø¡ سے اس سزا کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔ 1981Ø¡ میں فرانس میں سزائے موت کا خاتمہ کر دیا گیا۔
    کہا جاتا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں فرانسیسیوں Ù†Û’ بھرپور مزاØ+مت Ú©ÛŒ لیکن دراصل نازیوں Ú©Û’ خلاف اس خفیہ مزاØ+مت میں فرانس Ú©ÛŒ صرف پانچ فیصد آبادی Ù†Û’ سرگرمی سے Ø+صہ لیا۔
    دو عالمی جنگوں کے علاوہ ٹور ڈی فرانس ہر سال ہوتی رہی۔ 1998ء میں ہونے والے ٹوردی فرانس کو ''ٹور ڈی شیم‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ100 سے بھی کم سواروں نے اسے مکمل کیا اور بہت سی ٹیمیں ڈوپنگ کی وجہ سے نااہل ہو گئیں۔
    فرانس کا مشہور لوور عجائب گھر بارہویں صدی میں فلپ دوم کے دور میں بطور قلعہ تعمیر ہوا تھا۔ یہاں دنیائے فن کی چند اہم ترین اشیا موجود ہیں۔
    پیرس سب سے پہلے تیسری صدی قبل مسیØ+ میں آباد ہوا جب ایک کیلٹک گال قبیلہ یہاں آیا جسے پیرسی Ú©Û’ نام سے پکارا جاتا تھا۔
    فرانس کے سب سے قدیم پل کا نام Pont Neuf ہے جس کے معنی ہیں ''نیا پل‘‘۔
    دنیا میں سمندر Ú©Û’ راستے سب سے بڑی مداخلت دوسری عالمی جنگ میں ہوئی۔ Ú†Ú¾ جولائی 1944Ø¡ Ú©Ùˆ اتØ+ادیوں Ú©Û’ 135,000 سپاہی Ú†Ú¾ ہزار کشتیوں پر فرانسیسی ساØ+Ù„ پر اترے جس Ú©Û’ نتیجے میں شروع ہونے والی لڑائی سے یورپ میں نازیوں کا قبضہ ختم ہوا۔ اسے ÚˆÛŒ ÚˆÛ’ یا آپریشن اوور لارڈ Ú©Û’ نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
    ولندیزی مصور وین گوگ اپنی زندگی میں گم نام رہا لیکن مرنے کے بعد اسے بہت شہرت ملی۔ اس نے اپنے بیشتر شاہکار فرانس میں تخلیق کیے۔
    دنیا میں ایٹمی ہتھیار بنانے والا چوتھا ملک فرانس ہے۔
    فرانس کے شہر کینز میں ہر سال مئی میں دو ہفتوں کے لیے دنیائے فلم کا سب سے اہم فیسٹول ہوتا ہے۔

    2gvsho3 - فرانس کے بارے میں جانیں..... وردہ بلوچ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: فرانس کے بارے میں جانیں..... وردہ بلوچ

    2gvsho3 - فرانس کے بارے میں جانیں..... وردہ بلوچ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •